Table of Contents
Toggleسرگودھا یونیورسٹی میں داخلے کی میرٹ لسٹ کے حوالے سے اہم معلومات
پہلا مرحلہ: مارننگ پروگرامز کی میرٹ لسٹ
السلام علیکم! سرگودھا یونیورسٹی کے داخلوں کے حوالے سے ایک اہم اطلاع کے ساتھ حاضر ہوں۔ اگر آپ بھی سرگودھا یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے خواہشمند ہیں، تو یہ معلومات آپ کے لیے بہت ضروری ہیں۔
کون کون سی میرٹ لسٹس شامل ہیں؟
یہ میرٹ لسٹ سرگودھا یونیورسٹی کے ریگولر یعنی مارننگ پروگرامز کے بی ایس فرسٹ سمیسٹر، بی ایڈ، ایم فل، اور بی ایس ففتھ سمیسٹر کے لیے ہے۔
پہلی میرٹ لسٹ
پہلی میرٹ لسٹ 31 جولائی کو جاری کی جا چکی ہے، جسے میں نے کل آپ کے ساتھ شیئر بھی کیا تھا۔ اگر آپ نے وہ پوسٹ نہیں دیکھی، تو پہلے وہ دیکھ لیں۔
آئندہ آنے والی میرٹ لسٹس کا شیڈول
آئندہ آنے والی میرٹ لسٹس کا شیڈول کچھ یوں ہے:
- دوسری میرٹ لسٹ: 5 اگست 2024 کو جاری کی جائے گی۔
- تیسری میرٹ لسٹ: 8 اگست 2024 کو جاری کی جائے گی۔
- ریزرو سیٹوں کی میرٹ لسٹ: 12 اگست 2024 کو جاری کی جائے گی۔
کلاسز کا آغاز
کلاسز کا آغاز 2 ستمبر 2024 سے ہوگا۔
آئندہ پوسٹ: ایوننگ پروگرامز کی میرٹ لسٹ
یہ تمام معلومات سرگودھا یونیورسٹی کے ریگولر پروگرامز کے داخلوں کے شیڈول کے بارے میں تھیں۔ اگلی پوسٹ میں، میں آپ کو ایوننگ یعنی سیلف سپورٹ پروگرامز کے داخلوں کی تفصیلات بھی فراہم کروں گا۔
آخر میں
امید ہے کہ آپ کو یہ بلا گ پوسٹ پسند آئی ہوگی۔ اگر آپ نے ابھی تک ہماری ویب سائٹ کے نوٹیفیکشن کو سبسکرائب نہیں کیا ہے، تو جلدی سے سبسکرائب کر لیں۔ اللہ حافظ!