Necessary precautions to prevent cold, flu and fever
Necessary precautions to prevent cold, flu and fever

سردیوں کی آمد: نزلہ، زکام اور بخار سے بچاؤ کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر

سردیوں کا موسم قریب آتے ہی سردی، نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار جیسے امراض کا پھیلاؤ بڑھنے لگتا ہے۔ سرد اور خشک موسم میں بیماریوں کے امکانات بھی زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ خشک ہوائیں چلتی ہیں اور فضا میں گرد و غبار کا تناسب بڑھ جاتا ہے۔ جب ہم سانس لیتے ہیں تو یہ گرد و غبار اور جراثیم ناک کے ذریعے ہمارے جسم پر اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے نتیجے میں مختلف بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

نزلہ اور زکام

نزلہ اور زکام ایک ہی بیماری کے مختلف نام ہیں۔ ان دونوں میں فرق یہ ہے کہ جب ناک کی لعاب دار جھلی متورم ہو جاتی ہے تو چھینکیں آتی ہیں اور ناک بہنے لگتی ہے، اس کیفیت کو زکام کہا جاتا ہے۔ جب ناک بہنے کے ساتھ حلق میں سوزش، خراش اور کھانسی ہو تو اسے نزلہ کہا جاتا ہے۔ اس بیماری کے آغاز میں طبیعت سست ہو جاتی ہے، سر میں درد اور پیشانی پر بوجھ محسوس ہوتا ہے، آنکھیں سرخ ہو جاتی ہیں اور ہلکا بخار بھی ہو جاتا ہے۔

بخار

نزلہ اور زکام کے ساتھ بخار بھی ایک عام مسئلہ ہے۔ سینہ جکڑ جاتا ہے، سر میں درد اور بھاری پن محسوس ہوتا ہے۔ بخار عام طور پر 102 ڈگری فارن ہائیٹ سے زیادہ نہیں ہوتا، لیکن اس دوران جسم درد اور تھکن محسوس کرتا ہے۔ نبض تیز چلنے لگتی ہے، اور مریض سست اور بے زار دکھائی دیتا ہے۔

الرجی

الرجی ایک ردعمل ہے جو کسی مخصوص چیز کے باعث پیدا ہوتا ہے۔ جیسے کہ کسی کو عطر کی خوشبو سے نزلہ زکام ہو جاتا ہے، سگریٹ کے دھوئیں سے گلا بیٹھ جاتا ہے یا ٹھنڈی ہوا سے نزلہ شروع ہو جاتا ہے۔ کچھ لوگ مخصوص چیزوں کے زیادہ حساس ہوتے ہیں اور ان پر ان چیزوں کا اثر فوراً ہوتا ہے۔

ناک کے غدود پر ورم

ناک کے اندر موجود جھلی گرد و غبار اور جراثیم کو پھیپھڑوں میں جانے سے روکتی ہے، لیکن جب یہ جھلی متاثر ہوتی ہے تو ناک کے غدود میں ورم آجاتا ہے۔ اس کے باعث سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے اور ناک بند ہو جاتی ہے۔

نزلہ اور زکام کی اہم وجوہات

سرد موسم سے الرجی

ٹھنڈی ہوا کا لگنا

سرد پانی کا استعمال

گرد و غبار اور دھوئیں کا سامنا

نم دار زمین پر بیٹھنا

بیمار افراد کے ساتھ رہنا یا ان کی اشیاء کا استعمال

احتیاطی تدابیر

سرد موسم میں گرم ماحول سے آ کر فوراً ٹھنڈے پانی کا استعمال نہ کریں۔

پانی کا استعمال جسم کا درجہ حرارت نارمل ہونے کے بعد کریں۔

بدلتے موسم میں شام اور رات کو ٹھنڈی اشیاء کا استعمال کم کریں۔

خشک موسم میں ہاتھ، پاؤں اور چہرے پر کریم کا استعمال کریں۔

اپنے جسم کو سردی اور سرد ہوا سے بچائیں، گرم کپڑوں کا استعمال کریں اور سر کو ڈھانپ کر رکھیں۔

زود ہضم غذا کا استعمال کریں اور قبض نہ ہونے دیں۔

Homeopathic Medicine*

Aconite
Arsenic Album
Belladonna
Allium Cepa
Tubercolinum
Dulcamara
Rhustox
Kali Bichromicum

قوت مدافعت کیسے بڑھائیں؟

سونف، دارچینی اور ادرک کا قہوہ پئیں۔ سونف ودارچینی والی چائے کا استعمال بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔


اگر آپ کو مزید معلومات یا مدد درکار ہے تو ہم سے رابطہکریں:

ڈاکٹر عاقب منان

📞 0300-7538923

Browse More Health Article