کراچی میں نشئی افراد کے ہاتھوں سریے کی چوری سے پل کو نقصان
کراچی میں نشئی افراد کے ہاتھوں سریے کی چوری سے پل کو نقصان

ناتھا خان پل پر ٹوٹ پھوٹ اور ٹریفک متاثر

کراچی کی مرکزی شارع فیصل پر واقع ناتھا خان پل ایک بار پھر نشئی افراد کے ہاتھوں سریے کی چوری کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا۔ پل کے بیم کمزور ہونے سے سڑک بیٹھ گئی اور وہاں کئی فٹ چوڑا گڑھا بن گیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔

مرمتی کام اور شہری مشکلات

کے ایم سی نے فوری طور پر مرمتی کام شروع کر دیا ہے، تاہم ٹریفک جام کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سخت گرمی میں گھنٹوں گاڑیوں میں پھنسے رہنے کی وجہ سے عوامی بے چینی بڑھ گئی ہے۔ مرمت کرنے والے عملے کا کہنا ہے کہ یہ کام 10 سے 15 دن میں مکمل ہوگا۔

سریے کی چوری اور پل کا انفراسٹرکچر

ٹھیکیداروں کے مطابق نشئی افراد پل کے بیم کے اندر موجود سریا کاٹ کر لے گئے ہیں، جس سے پل کی سپورٹ کمزور ہوگئی اور دراڑیں پڑ گئیں۔ اس چوری نے پورے پل کے ڈھانچے کو نقصان پہنچایا ہے اور مزید مرمتی مراحل درپیش ہیں۔

ٹریفک پولیس کی ہدایات

ایئرپورٹ ٹریفک سیکشن کے انچارج نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شام کے اوقات میں شارع فیصل کا متبادل راستہ اختیار کریں۔ ایئرپورٹ جانے والے مسافر ملیر ایکسپریس وے استعمال کریں جبکہ دیگر شہری کارساز روڈ، ڈرگ روڈ اور راشد منہاس روڈ اختیار کر سکتے ہیں تاکہ ٹریفک دباؤ کم ہو۔

مزید پڑھے: کراچی بارش کے بعد پیپلز بس سروس عارضی طور پر بند

Question

[read_and_earn]

More Related News

Election
Education
weather
Sports