UHS Public Sector Medical Colleges Admission 2024

UHS Public Sector Medical Colleges Admission 2024

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) نے پنجاب کے تمام پبلک سیکٹر میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز کے داخلے 2024-25 کے لیے آغاز کر دیا ہے۔ اس بلاگ میں آپ کو مکمل تفصیلات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ آپ آسانی سے داخلہ لے سکیں۔

اہم تاریخ:
ایڈمیشن کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2025 ہے۔

ایڈمیشن کے اہل امیدوار:

  • FSC پری میڈیکل میں کم از کم 60% نمبرز ہونے چاہییں۔
  • MDCAT ٹیسٹ میں ایم بی بی ایس کے لیے کم از کم 110 اور بی ڈی ایس کے لیے 100 نمبرز ضروری ہیں۔

میرٹ کیلکولیشن:

  • میٹرک نمبرز کا 10% وزن ہوگا۔
  • FSC کے نمبرز کا 40% وزن ہوگا۔
  • MDCAT کے نمبرز کا 50% وزن ہوگا۔

ضروری دستاویزات:

  1. میٹرک اور FSC کے نتائج کارڈ بورڈ سے تصدیق شدہ۔
  2. CNIC یا ب فارم۔
  3. سفید بیک گراؤنڈ کے ساتھ پروفائل تصویر۔

ایڈمیشن فارم کیسے پر کریں؟

  1. UHS کی آفیشل ویب سائٹ پر جائیں اور “آن لائن ایڈمیشن پورٹل” کھولیں۔
  2. سائن اپ کے آپشن پر کلک کریں اور اپنی ذاتی معلومات درج کریں۔
  3. تعلیمی معلومات (میٹرک اور FSC) اور MDCAT کی تفصیلات درج کریں۔
  4. اپنی پسند کے میڈیکل کالجز کی ترجیحات منتخب کریں۔
  5. تمام ضروری دستاویزات اپ لوڈ کریں، مثلاً میٹرک اور FSC کے کارڈز، MDCAT کا نتیجہ، اور CNIC۔
  6. چالان فارم جنریٹ کریں اور بینک آف پنجاب میں فیس جمع کروائیں۔
  7. فیس چالان کی تصویر اپ لوڈ کرکے درخواست مکمل کریں۔

اہم نوٹ:

  • صرف پنجاب کے ڈومیسائل رکھنے والے امیدوار اہل ہیں۔
  • اسلام آباد ڈومیسائل والے اس سال اہل نہیں ہیں۔

مشورہ:

داخلے کی معلومات کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں۔ مزید رہنمائی کے لیے یا آن لائن اپلائی کروانے کے لیے ہمارا گروپ جوائن کریں۔ گروپ جوائن کرنے کے لیے +923052147439 پر رابطہ کریں۔

اللہ آپ کو کامیابی عطا فرمائے!

Post your Comments

Leave a Comment