معروف مذہبی اسکالر اور نعت خواں جنید جمشید کا 60واں یومِ پیدائش 3 ستمبر کو منایا جائے گا۔
معروف مذہبی اسکالر اور نعت خواں جنید جمشید کا 60واں یومِ پیدائش 3 ستمبر کو منایا جائے گا۔

 جنید جمشید 3 ستمبر 1964 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے لاہور کی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے سول انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کی تھی۔ انہوں نے میوزک بینڈ “وائٹل سائنز” کی بنیاد رکھی جو پاکستان میں بے حد مقبول ہوا۔

2004 میں معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل سے ملاقات نے جنید جمشید کی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی لائی، جس کے بعد وہ موسیقی کو چھوڑ کر دین کی طرف مائل ہوگئے۔ گلوکاری کو خیرباد کہنے کے بعد، 2005 میں انہوں نے اپنی پہلی نعتیہ البم “جلوہ جاناں” ریلیز کی۔ ان کی دینی خدمات اور نعت خوانی کے سلسلے کو سراہتے ہوئے، 2007 میں انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ افسوس کہ 7 دسمبر 2016 کو چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے وہ ایک طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

More Related News

Election
Education
weather
Sports