اسلام آباد: سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید اور عمران خان کے تعلقات کے حوالے سے حیران کن تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، فیض حمید بشریٰ مانیکا کے ذریعے عمران خان سے رابطے میں تھے۔ سب سے پہلے بشریٰ بی بی کو کچھ خبریں وقت سے پہلے بتائی گئیں، جنہیں انہوں نے اپنا الہام کہہ کر عمران خان کو بتایا۔
جب یہ خبریں حقیقت کا روپ دھار لیں تو عمران خان کو بھی یقین ہوگیا کہ بشریٰ بی بی ولی کامل ہیں، حالانکہ ان خبروں کا ذریعہ فیض حمید تھے۔ فیض حمید کی گرفتاری اور چکوال سے برآمد ہونے والے آئی فون کی بدولت ان کے اور عمران خان کے تعلقات کا انکشاف ہوا۔
ذرائع کے مطابق، بشریٰ بی بی اب ان معاملات سے تنگ آ چکی ہیں اور اطلاعات ہیں کہ وہ خود اور گوگی کی جان بچانے کے لیے وعدہ معاف گواہ بننے کی طرف جا سکتی ہیں