پاکستانی اولمپک چیمپئن ارشد ندیم وطن واپسی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں، اور پوری قوم اپنے اس عظیم ہیرو کا شدت سے انتظار کر رہی ہے۔ فرانس میں پاکستانی سفارتخانے نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر @PakInFrance ہیش ٹیگ کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں ارشد ندیم کی ایئرپورٹ سے روانگی کے موقع پر لی گئی تصویر شامل ہے۔ اس پوسٹ میں سفارتخانے نے ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی، نئے اولمپک ریکارڈ، اور گولڈ میڈل کے حصول پر ان کی تعریف کی ہے۔ سفارتخانے نے کہا کہ ارشد ندیم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ پوسٹ میں پیرس اولمپک 2024، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن، حکومت پاکستان، اور پاکستان زندہ باد کے ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے گئے ہیں۔